0

پوجیہ باپو کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کے چرخے کے دائرے کا پیغام اس کے ٹھوس فریم سے کہیں زیادہ وسیع ہے ۔ سنہا

سرینگر 2 اکتوبر 2023

لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں بابائے قوم کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مہاتما گاندھی کے مجسمے اور چرخہ نصب کرنے کی نقاب کشائی کی ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ پوجیہ باپو کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کہ چرخے کے فریم کا پیغام اس کے ٹھوس فریم سے کہیں زیادہ وسیع ہے ۔ چرخہ کا مقصد بنی نوع انسان کی خدمات کرنا ، دوسروں کو تکلیف پہنچائے بغیر جینا ، امیر اور غریب ، سرمائے اور محنت کے درمیان ایک لازم و ملزوم رشتہ قائم کرنا ہے ‘‘ ۔

انہوں نے کہا کہ باپو نے برطانوی راج کے خلاف جنگ میں چرخہ کو ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سودیشی تحریک ، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی علامت ہے ۔

مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ باپو کے نظریات پوری انسانیت کیلئے ہیں ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا ’’ مجھے امید ہے کہ باپو کے نظریات سے متاثر ہمارے افسران معاشرے کے ہر شہری کے وقار ، مساوات ، سماجی انصاف اور ترقی یافتہ اور خود انحصار جموں کشمیر کیلئے لگن اور محنت سے کام کرتے رہیں گے ‘‘ ۔

لفٹینٹ گورنر نے دیہاتوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے اور دیہی آبادی کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر کے دیہات آمدنی کے مختلف ذرایع کی دستیابی کی وجہ سے بے مثال ترقی دیکھ رہے ہیں ۔ نئے صنعت کار گاؤں سے اپنی نئی اننگز شروع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے معاملے میں گاؤں اور شہر کے درمیان فاصلہ ختم ہو رہا ہے ۔

لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پوجیہ باپو کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے 2021-22 میں جموں و کشمیر نے کے وی آئی سی کی مدد سے دیہاتوں میں 21640 مینوفیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے جس سے 1;46;73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روز گار ملا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی سال میں 10628 سے زائد نئے یونٹس لگائے گئے تھے ۔

لفٹینٹ گورنر نے مہاتما گاندھی اور چرخہ کے مجسمے کی تنصیب کیلئے جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی ) کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سودیشی مصموعات کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ کھادی میں مصروف شہر پر مبنی سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، جو نوجوانوں کیلئے ایک نیا فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے ۔

وائس چئیر پرسن کے وی آئی بی ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، انتظامی سیکریٹریوں اور یو ٹی اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں