0

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

سرینگر/23اکتوبر/وی او آئی//آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ مہا اشٹمی منائی جا رہی ہے۔ جبکہ جموں کشمیر میں بھی جنم اشٹمی کے تحت لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ ادھر جموں میں جنم اشٹمی بڑے دھوم دھام سے منائی گئی۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پورے ملک میں آج جنم اشٹمی کا تہوار منا گیا جبکہ جموں کشمیر میں بھی اس حوالے سے لوگوں میں جوش و خروش دیکھا گیا۔ اِس موقعے پر گھروں میں کنیا پوجن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ راجستھان کے شہر جے پور میں واقع دْرگاباڑی میں خصوصی پنڈال بنائے گئے ہیں۔ جے پور کے نزدیک Amer Shila Mata مندر میں خصوصی پوجا کی جا رہی ہے۔ سری گنگا نگر میں بہار اور بنگال کے لوگوں کے ذریعے چار روزہ دْرگا مہوتسو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ریاست کے متعدد دْرگا مندروں میں عقیدت مندوں کا ہجوم ہے۔ گجرات سے متصل ضلعوں میں گربا پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں مختلف مقامات پر کالونیوں اور ہاوسنگ سوسائٹیز کے ذریعے گربا، ڈانڈیا اور Dhondala پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سرکار نے منتظمین کو نوراتری فیسٹیول کے تینوں دن آدھی رات تک گربا یا ڈانڈیا پروگرام منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بھارت میں امریکہ کے سفیر Eric Garcetti دلی کے چترنجن پارک میں دْرگا پوجا پنڈال دیکھنے گئے۔ پنڈال میں اْن کا روایتی انداز میں خیرمقدم کیا گیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں امریکی سفیر نے پنڈال کے اپنے دورے کی تصویریں مشترک کیں۔ امریکی سفیر نے آرتی کی اور لوگوں کے ساتھ Dhunuchi ڈانس کیا۔ مغربی بنگال میں آج صبح درگا پوجا کی رسومات مہا اشٹمی ’پشپانجلی‘ کے ساتھ شروع ہو گئی۔ رسم کے مطابق Belur Math میں کماری پوجا کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن بہت سے لوگ کماری پوجا دیکھنے کے لیے مَٹھ آتے ہیں۔ تریپورہ میں بنگالی ہندووں کا یہ سب سے بڑا سالانہ تہوار ہے۔ تریپورہ کے دیہی علاقوں میں منفرد انداز میں یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ قبائلی اور دیگر برادری کے افراد پوجا تقریبات میں روایتی انداز میں حصہ لیتے ہیں۔ مسلم افراد بھی Sonamura میں دْرگاپور کے مقام پر کمیونٹی پوجا کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں