0

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ 31اکتوبر کو عہدے سے سبکدوش ہو نگے آر آر سوئن کو نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا اضافی عہدہ سونپ دیا گیا

سرینگر/27اکتوبر/ایس این این// تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے آر آر سوئن (آئی پی ایس) کو جموں کشمیر کے نئے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کا اضافی عہدہ سونپ دیا اور انہیں یکم نومبر سے چارج لینے کی ہدایت دی گئی۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ جو 31اکتوبر کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں کی جبکہ اب سپیشل ڈائریکٹر جنرل سی آئی ڈی آر آر سوئن لیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے با ضابطہ طو رپر حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ خصوصی ڈی جی جموں کشمیر آر آر سوین (آئی پی ایس)جموں کشمیر کے نئے پولیس سربراہ کے بطور عہدے کا اضافی چارج لیں گے۔ حکمنامہ میں لکھا گیا ”مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ،آر آر سوین(آئی پی ایس) جو اس وقت خصوصی ڈی جی، سی آئی ڈی جموں کشمیر کے طور پر تعینات ہیں یکم اکتوبر 2023سے اپنے موجودہ چارج کے علاوہ انچارج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کشمیر کے طور پر بھی کام کریں گے“۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر کے موجودہ پولیس سربراہ دلباغ سنگھ 31اگست کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھی کہ ان کی مدت میں اضافہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں