0

پولیس محکمہ میں معمولی مگراہم تبادلے وتقرریاں 1997بیچ کے سینئر آئی پی ایس ودھی کمار بردی نئے آئی جی پی کشمیر تعینات

وجے کمار کا تبادلہ،ADGP امن وامان جموں و کشمیرکی ذمہ داری تفویض
سری نگر:۷، نومبر: جے کے این ایس : جموں وکشمیر حکومت نے پولیس محکمہ میں معمولی مگراہم تبادلے وتقرریاں عمل میں لاتے ہوئے2003 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ودھی کمار بردی کو آئی جی پی کشمیرزون مقرر کردیاہے جبکہ 1997 بیچ کے سینئر آئی پی ایس آفیسر اے ڈی جی پی وجے کمار کو اس ذمہ داری سے فارغ کرتے ہوئے اےڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لاءاینڈ آرڈر (امن وامان )تعینات کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق فائنانشل کمشنر و ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ راج کمار گوئل کی جانب سے 7نومبر2023کوجاری کئے گئے ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر 534-Homeآف2023میں کہاگیاہے کہ انتظامیہ کے مفادمیں مندرجہ ذیل تبادلے وتقرریاں عمل لائی گئی ہیں ۔بمطابق گورنمنٹ آرڈر 2003بیچ کے آئی پی ایس آفیسر ودھی کمار بردی کو کشمیر کے خطے کےلئے نیا انسپکٹر جنرل آف پولیس (IGP) مقرر کیا گیا ہے۔یہ تقرری 1997 بیچ کے سینئر آئی پی ایس آفیسر اے ڈی جی پی وجے کمار کے تبادلے اورنئی تعیناتی کےساتھ ہوئی ہے، جو اب ریاست جموں و کشمیر میں لاءاینڈ آرڈر (امن وامان ) کےلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) کا کردار سنبھالیں گے۔جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے کہا کہ بطور آئی جی پی کشمیرزون کے علاوہ، ودھی کمار بردی اگلے احکامات تک آئی جی پی آرمڈ کشمیر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالےں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں