0

پولیس نے زیرپارہ بجبہاڑہ میں دہشت گرد کی دکان کو ضبط کرلیا

سرینگر 08نومبر// اننت ناگ میں پولیس نے گرفتار دہشت گرد کی “دی گیم موڈیفیکیشن” کے نام سے ایک دکان کو ضبط کر لیا ہے، جسے زیرپارہ بجبہاڑہ میں مہاجر مزدوروں پر دہشت گردانہ حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

مورخہ 29/05/2023 کی شام کو دہشت گردوں نے دیپک کمار عرف دیپو ولد ماشو ساکن تھیال پنچایت دیوٹ بلاس پور ادھم پور پر تفریحی پارک جنگلات منڈی کے قریب فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کی بعد میں جی ایم سی اننت ناگ میں موت ہو گئی۔ دیپک کمار کو مارنے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گیا۔

اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 171/2023 کے تحت سیکشن 7/27 I.A ایکٹ، 302 IPC 16، 18، 20، 39 UAPA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔

دوران تفتیش چھ (06) دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن کی شناخت سحران بشیر نداف ولد بشیر احمد نداف سکنہ شیر پورہ دیوا کالونی، عبید نذیر لاگرو ولد نذیر احمد لگرو سکنہ شیرپورہ نیو کالونی، عمر امین ٹھوکر ولد محمد امین ساکنہ واگھامہ، حذیف شبیر بٹ ولد شبیر احمد بٹ ساکنہ واچی شوپیاں، ناصر فاروق شاہ ولد فاروق احمد شاہ ساکنہ وانٹنگ محلہ بجبہاڑہ اور سوید شوکت بٹ ولد شوکت احمد بٹ ساکنہ فتح پورہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کشمیر فریڈم فائٹر سے تھا جو کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کی شاخ ہے۔

مزید تفتیش کے دوران، زیرپارہ بجبہاڑہ میں واقع “دی گیم موڈیفیکیشن” کے نام سے ایک دکان، جسے ملزم عمر امین ٹھوکر چلاتا ہے جو مذکورہ دہشت گردانہ حملے کے لیے استعمال کیا گیا تھا، کو اننت ناگ پولیس نے دفعہ 25 UAPA کے تحت منسلک کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں