0

پونچھ : ریچھ کے حملے میں نوجوان شدید طورپر زخمی

جموں،19اکتوبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مضافاتی علاقے میں ریچھ کے حملے میں نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تحصیل منڈی کے آڑائی علاقہ میں جمعرات کی صبح ریچھ نے محمد بشیر نامی نوجوان پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہو ا، اور اسے علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
وائلڈ لائف محکمہ نے ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔
واضح رہے کہ ضلع ڈوڈہ میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں پچھلے ایک ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں نے لوگوں کی نیند حرام کی ہوئی ہے جبکہ آئے روز ریچھ اور تیندوے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں