0

پونچھ میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

جموں6 فروری (یو این آئی)جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں جونیئر کمیشنڈ کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مینڈھر سیکٹر میں چند اہلکاروں نے جونیئر کمیشنڈ آفیسر کو زخمی حالات میں پایا اور اس کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہوسکا۔فوجی آفیسر کی موت کیسے اور کن حالات میں واقع ہوئی اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طورپر فوجی آفیسر نے خود کشی کی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی موت کی وجوہات کے بارے میں وثوق کے ساتھ کچھ کہا جاسکتا ہے۔دریں اثنا پولیس نے بھی اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں