0

پونچھ کے مینڈھر میں سڑک حادثہ، 26 سالہ نوجوان لقمہ اجل

جموں، 24 اکتوبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں 26 سالہ نوجوان کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے میں منگل کی صبح ایک موٹر سائیکل کی ٹریکٹر کے ساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جائے واردات پر موجود لوگوں نے زخمی کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت 26 سالہ واجد رشید ولد محمد رشید ساکن ہرنی کے طور پر ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائی شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں