0

پہاڑی ٹرائب چیمپیئنز ٹرافی‘ کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں جشن

پیرزادہ سعید
کرناہ // اسپورٹس ایسوسی ایشن کرناہ نے پہاڑی ٹرائب ایس ٹی فورم جموں و کشمیر کے تعاون سے ایک کرکٹ لیک کا اہتمام کیا ،جسے ثقافت، اتحاد اور یکجہتی کا نام دیا گیا ۔اس لیگ میں راجوری پونچھ اور دیگر اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں نے شرکت کی۔ کرناہ کے چھمکوٹ گرونڈ میں سنیچر کو پہاڑی ٹرائب چمپین ٹرافی کا اغاز ہوا جس میں پہاڑی زبان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے پہاڑی گیت پیش کر کے وہاں موجود لوگوں کے دل مو لئے ۔تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے میں بھارتی فوج نے اہم کردار ادا کیا۔ مقامی انتظامیہ نے بھرپور طریقے سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بناتے ہوئے بھرپور حصہ لیا۔شاردا کمیٹی کے سربراہ رویندر پنڈتا نے پہاڑی ٹرائب چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں موجود رہ کر وہاں موجود لوگوں کے دل جیت لئے ،جبکہ تقریب میں بیوپار منڈل کرناہ کے صدر حاجی تسلیم احمد میر ، سرپنچ عبدالرحیم میر، پی سی لیڈر کنیز فاطمہ بھی موجود تھیں ۔پہاڑی کے معروف گلوکار وقار خان نے حاضرین کو اپنی سویلی آواز میں گیت سنائے ۔ تقریب میں راجہ وقار، عبدالرشید لون، عبدالحمید خان، عبدالحمید میر، ڈاکٹر اعجاز لون، پیر زادہ سعید، اور ڈاکٹر اشفاق لون بھی شامل رہے ، جنہوں نے پہاڑی برادری کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ تقریب سول سوسائٹی کے متعدد اراکین کی حمایت سے ممکن ہوئی جو پہاڑی قبیلے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اتحاد اور ثقافت کے بندھن کو مضبوط کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں