0

پہلگام :چندن واڑی حادثے میں دو امر ناتھ یاتری زخمی

سری نگر،30جون: معروف سیاحتی مقام پہلگام کے چندن واڑی علاقے میں اتوار کے روز گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو امر ناتھ یاتری زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز چندی واڑی میں ایک وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو یاتری زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ باڈر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے زخمی یاتریوں کو فوری طورپر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چندن واڑی پہلگام میں وین جس میں یاتری سوار تھے کو حادثہ پیش آیا تاہم مستعد بی ایس ایف جوانوں نے زخمی ہوئے دو یاتریوں کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچا یا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس ایف کی کویک رسپونس ٹیم نے فوری طورپر زخمی یاتریوں کو ہسپتال پہنچایا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں