0

پی ایم مودی نے شہریوں سے یکم اکتوبرکو شرمدان میں شامل ہونے کی اپیل کی

نئی دلی۔ 29؍ ستمبر۔ ایم این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ یکم اکتوبر2023 کو صبح دس بجے سوچھ بھارت کے حصے کے طور پر صفائی ستھرائی مہم شرمدان میں شامل ہوں ۔ سوچھ بھارت شہری کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا:یکم اکتوبر صبح دس بجے ہم مل کر صفائی ستھرائی کی ایک اہم مہم میں شامل ہوں گے اور اس کے لئے ایک ساتھ آئیں گے۔ایک سوچھ بھارت ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر ایک کو اس کوشش میں شامل ہونا چاہئے ،اس اہم کوشش میں شامل ہونے سے مستقبل میں صفائی ستھرائی کو تقویت ملے گی۔صاف ستھرے مستقبل کی شروعات کے لیے اس عظیم کوشش میں شامل ہوں۔ اس سے پہلےوزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن (گرامین)مرحلہ دو کے تحت اترپردیش کے تمام گاؤ وں کے کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف پلس) ہونے پر ستائش کی۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی جانب سے ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا :بہت بہت مبارکباد ،باپو کی جینتی سے ٹھیک پہلے اترپردیش کی یہ غیر معمولی حصولیابیاں پورے ملک کو تحریک دینے والی ہیں ۔ صفائی ستھرائی کے شعبے میں ہماری لگاتار کوشش خواتین کی طاقت کے اعزاز کے ساتھ ہی ہمارے سبھی لوگوں کی صحت کے لئے بے حد اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں