0

چندوسہ بارہمولہ اور چاڈورہ بڈگام میں ہم مماثل حادثات

ایک شخص اخروٹ کے درخت ،دوسرامکان کی چھت سے گرا
دونوں کو دیا ڈاکٹروںنے مردہ قرار،پولیس تحقیقات شروع
بارہمولہ ،چاڈورہ:۹۱، ستمبر: جے کے این ایس : شمالی ضلع بارہمولہ اوروسطی ضلع بڈگام میں 2ہم مماثل حادثات کے نتیجے میں 2افرادلقمہ اجل بن گئے ۔جے کے این ایس کوملی اطلاعات کے مطابق بارہمولہ ضلع میں منگل کی صبح اخروٹ کے درخت سے گرنے سے ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی۔معلوم ہواکہ منظور احمد نجار ولد محمد رمضان نجار ساکنہ لاوی پورہ بجہامہ اوڑی ، کچوا مقام کنڈی بارہمولہ میں اخروٹ کے درخت سے گر گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اسے فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) چندوسہ میں علاج کے لئے لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران وسطی ضلع بڈگام میں ایک 62سالہ شخص ،جو پیشے سے ترکھان تھا،چاڈورہ کے ریپورہ گاﺅںمیں ایک مکان کی چھت سے گرکرازجان ہوگیا۔معلوم ہواکہ 62سالہ ترکھان عبدالصمدنجار ولدغلام قادر ساکنہ کھیری گنڈ چاڈورہ،نزدیکی گاﺅں ریپورہ میں ایک مکان کی چھت پرکام کررہاتھاکہ وہ پھسل کر مکان کی چھت سے سیدھے زمین پرجاگرا۔مذکورہ معمر ترکھان کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال چاڈورہ منتقل کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا۔دونوں ہم مماثل حادثات کی مناسب سے متعلقہ پولیس تھانوںنے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں