0

چھوٹے بچوں میں نزکہ زکام ، بخار اور کھانسی عام موسمی بیماری

لوگوں کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ۔ ماہر امراض اطفال

سرینگر;08اکتوبر;وی اوآئی;وادی کشمیر میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی چھوٹے بچوں میں بخار، ناک بہنے اور کھانسی جیسی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے تاہم ڈاکٹروں نے اس کو معمول کی موسمیاتی بیماریاں قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کو اس حوالے سے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بچوں میں بخار، نزلہ و غیرہ عام ہوتا ہے ٹھیک اسی طرح رواں برس بھی بچوں میں اس وقت مختلف موسمیاتی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ بچوں میں بخار، ناک بہنا اور کھانسی وغیرہ بیماریاں پائی جارہی ہیں ۔ اس ضمن میں ہسپتالوں میں بچوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے خاص کر وادی کے واحد بچہ ہسپتال میں بھاری بھیڑ دیکھی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ماہر امراض اطفال نے بتایا ہے کہ یہ موسمی بیماریاں ہیں جو ایک دو دن میں ٹھیک ہوسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں میں اس موسم میں بخار ، نزلہ زکام اور کھانسی عام بیماری ہوتی ہے اس لئے یہ کووڈ جیسی مہلک بیماری کا اثر نہیں ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بچوں کو سرد پانی ، آئس کریم کھانے نہیں دیا جانا چاہئے بلکہ انہیں شیر گرم پانی اور صحت مند غذائیں دی جائیں تاکہ یہ تواناں رہیں اور معمولی بیماریوں سے بچ جائیں ۔ واضح رہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وادی میں بچوں میں نزلہ زکام وغیرہ جیسی موسمی بیماریاں شروع ہوچکی ہیں تاہم ڈاکٹروں نے مشورہ دیا ہے کہ والدین اپنے بچوں کو سرد پانی پینے ، فرج کا پانی یا اور کوئی کولڈرنک پینے سے منع کریں اور آئس کریم بھی نہ دیں کیوں کہ موسم کی تبدیلی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی ہوئی ہے جس سے جس میں بھی سردی محسوس ہوتی ہے اس صورت میں اگر بچے کوئی سرد چیز کھالیں گے یا سرد پیں لیں گے تو ان کی چھاتی میں بلغم پیدا ہوسکتاہے کیوں کہ بچوں کو چھاتی کافی کمزور ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں