0

چیف سیکرٹری نے سڈکو بڈگام میں جیو سائنس میوزیم کا افتتاح کیا

بڈگام 2 اکتوبر 2023

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج سڈکو بڈگام میں جیولوجی اور کانکنی ڈیپارٹمنٹ کے اپنی نوعیت کے پہلے جیو سائنس میوزیم اور ڈسٹرکٹ منرل آفس بڈگام کا عملی طور پر افتتاح کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے جیولوجی اور کان کنی کی محکمے کی جیو سائنس میوزیم کو تمام ماہرین ارضیات اور سائنس دانوں کیلئے تحقیق کے مرکز کے طور پر کھولنے کیلئے سراہا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ مرکز نہ صرف جیو سائنس ٹورازم کے ایک مقام کے طور پر کام کرے گا بلکہ اس سے بھر پور جیو ورثے کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی ۔

چیف سیکرٹری نے عملی طور پر میوزیم میں محفوظ جموں و کشمیر کے فوسلز ، راک معدنیات اور صنعتی معدنیات کے 150 نمونوں کا بھی معائینہ کیا ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میوزیم کو طلباء کیلئے بھی جموں و کشمیر کے امیر جغرافیائی ورثے کے بارے میں سیکھنے اور بیداری کی جگہ بنایا گیا ہے ۔

اس موقع پر سیکرٹری کان کنی ڈاکٹر رشمی سنگھ نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا ۔

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے طور پر گاندھی جینتی کے موقع پر چرخہ سمیت مختلف پتھروں سے بنے ہوئے ماڈل بھی میوزیم میں رکھے گئے ہیں ۔

مہاتما گاندھی جی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سیکرٹری نے اس موقع پر عدم تشدد ، سوچھتا اور منشیات سے متعلق عہد کی تقریب کی قیادت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں