0

چین پاکستان کے ساتھ لگے والی سرحدوں کی حفاظت کے لئے انڈیاًائرفورس متحرک مشرقی لداخ میں ایس 400میزائل نصب کرنے کاکیافیصلہ

سرینگر/31/اکتوبر/اے پی آئی چین پاکستان سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کی شرارتوں سے نمٹنے کے لئے بھارتی فضائیہ لداخ میں متحرک چینی لبریشن آرمی اورچینی فضائیہ کاتوڑکرنے کے لئے ایس 400 میزائل نصب کر دیئے ہے۔اے پی آ ئی نیوز کے مطابق چینی لبریشن آرمی کی جانب سے مشرقی لداخ میں سرگرمیاں تیز کرنے کے بعد انڈیا ائرفورس نے چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی حفاظت کو مزیدسخت کرنے کافیصلہ کیااور اس سلسلے میں ایس 400میزائل مشرقی لداخ میں نصب کر دیئے گئے، جبکہ مزید ایس400 میزائیل پاکستان کے ساتھ لگنے والے سرحدوں پربھی نصب کئے جارہے ہے۔لداخ میں تین سکارڈن ائر فورس سر گرم معاملے اور بھارت نے 2018 میزائل خریدنے کافیصہ کیاجس کے مطابق اب تک بھارت کو تین ایس 400میزائل روس کی جانب سے فراہم کئے گئے،جبکہ دیگرمیزائل حاصل ہونے او راسکے ساتھ تمام تفصیلات طئے کرنے کے لئے آ نے والے دنوں کے دوران وزارت دفاع کااعلیٰ وفدروس کے دورے پرجارہاہے۔انڈیاائرفورس کی جانب سے ایس 400میزائل نصب کرنے سے چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کی حفاظت کومزید مضبوط اور مستحکم بنایاگیا اور دفاعی ماہرین کاکہناہے کہ اب چینی لبریشن آرمی کی سرگرمیاں محدودہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں