0

چیک متھن باغ مہتاب میں لنک روڑ کی خستہ حالی

مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا ، حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر ;14اکتوبر ; ایس این این ;لنک روڑ کی خستہ حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیک متھن باغ مہتاب علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ روڑ کی مرمت کیلئے پوری طور پر اقدامات اٹھائیں جائے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کو مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں لنک روڑ کی خستہ حالی کے باعث انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لنک روڑ اس قدر خستہ ہو چکی ہے اورا س پر پیدل چلنا انتہائی مشکل ہو تا ہے اور گاڑیوں کی تو دور کی بات ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال ہو جاتا ہے اور لنک روڑ پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے کے بعد بزرگوں اور بچوں کا باہر نکلنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ کئی بار انہوں نے متعلقہ حکام سے بھی گزارش کی تھی کہ علاقے میں لنک روڑ کی مرمت عمل میں لائی جائے تاہم انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ اس کی طرف کوئی توجہ فراہم نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر جمو ں کشمیر انتظامیہ خاص طو رپر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کرتے ہیں کہ لنک رور پر میکڈیم بچھا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں