0

ڈلگیٹ سرینگر میں آپسی جھگڑے میں 15 سالہ لڑکے کا قتل، ملزم گرفتار

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے چنار باغ علاقے میں کمسن لڑکے کی چھاتی میں چھرا گھونپ کر اس کا قتل کیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر ملزم (کمسن) کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

اطلاعات کے مطابق سرینگر کے چنار باغ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک کمسن کی چھاتی میں چھرا گھونپ کر اس کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو کمسن لڑکوں کے درمیان چنار باغ پارک میں کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی، جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا اسی اثنا میں 15سالہ لڑکے کی چھاتی میں چھرا گھونپا گیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمسن لڑکے پر وار کرنے کے بعد ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔جوں ہی کھنہ کھن ڈلگیٹ میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کو قتل کرنے کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا-

پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چنار باغ میں ایک پندرہ سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو قتل کرنے کے الزام میں ایک کمسن کو پکڑا گیا۔انہوں نے کہاکہ ملزم کے انکشاف پر جرم انجام دینے کے لئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی برآمد کیا گیا جس کو ملزم نے دلدل علاقے میں پھینکا تھا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں کیس درج کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں