0

ڈلی پورہ پلوامہ کے صوفی بزرگ فقیرعبدالکریم میرکا28 واں یوم وصال 16اکتوبرکو منایا جائے گا

حیات النبی صوفیاءموومنٹ کوکلچرل اکیڈمی،محکمہ اطلاعات،کشمیرگلوکارسوسائٹی،دی ہیڈن ہیومن ریسرچ فاؤنڈیشن اورصوفی میڈیا سروسزکااشتراک حاصل

سرینگر/28ستمبر :کشمیر وادی میں مختلف صوفی بزرگوں اور فقراء کے یوم وصال منانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم صوفیاء موومنٹ نےڈلی پورہ پلوامہ کے معروف صوفی بزرگ اور شاعر جناب عبدالکریم میرکا 28واں یوم وصال 16 اکتوبر کو منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم صوفیاء موومنٹ کے چیئرمین ظفر احمد بٹ نے – صوفی میڈیا سروسز کو بتایا کہ وادی کشمیر میں تصوف کو فروغ دینے کے سلسلے میں تصوف سے متعلق متحرک ہمخیال تنظیموں نے مشترکہ طور صوفی بزرگوں کے یوم وصال اور دوسری تقاریب منانے کا عہدکیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈلی پورہ پلوامہ کے صوفی بزرگ اور شاعر جناب عبدالکریم میر کا یوم وصال16 اکتوبر کو ان کے آبائی گاؤں ڈلی پورہ پلوامہ میں منایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ حیات النبی اللہ علیہ وسلم صوفیاء موومنٹ کو عبدالکریم میموریل کمیٹی،کشمیر گلوکار سوسائٹی، جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز، محکمہ انفارمیشن ضلع پلوامہ،ہڈن ہیومن ریسریچ فاؤنڈیشن اور صوفی میڈیا سروسز کا اشتراک حاصل ہے۔ ظفر احمد بٹ نے مزید بتایا کہ وادی کشمیر میں تصوف سے متعلق تقاریب کو منانے کے سلسلے میں ہمیں کسی سیاسی یا سرکاری ادارے سے کسی قسم کا کوئی تعاون حاصل نہیں ہے۔ اور ان تقاریب کا انعقاد متعلقہ تنظیموں سے وابستہ افراد مشن کے طور پر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں