0

ڈوڈہ سڑک حادثہ میں 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

، 07 اکتوبر: جموں خطہ کے ڈوڈہ ضلع میں جمعہ کی دیر شام ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ بات ایک اہلکار نے سنیچر کو بتائی

اُس نے بتایا کہ جب ایک گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر (JK06A-8682) تھا، کھیلانی سے سرہوا ہمبل جاتے ہوئے، سرہوا ہمبل کے قریب پہنچی، تو یہ سڑک سے تقریباً 300 فٹ نیچے گرتی ہوئی ایک کھڑی ڈھلوان سے نیچے جاگری۔ انہوں نے بتایا کہ بدقسمت گاڑی میں آٹھ افراد سوار تھے، اور ان میں سے تین موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ پانچ دیگر اس حادثے میں زخمی ہوئے۔

مرنے والوں کی شناخت منائے کمار ولد دیا رام، لال چند ولد جمیت رام، دونوں ساکنہ سرہوا ہمبل اور کرن جیت سنگھ ولد شیب چرن کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمی افراد کو طبی علاج اور دیکھ بھال کے لیے فوری طور پر جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا، قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں