0

ڈوڈہ سڑک حادثے میں ایک ہلاک پانچ دیگر زخمی

جموں6 فروری (یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کی شام کنڈا دھر کے مقام پر ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے کنڈا دھار کے نزدیک ماروتی کار زیر نمبر JK02AD-8791ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔

معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت 15سالہ کویتی دیوی کے بطور کی گئی ہے۔

پولیس نے زخمیوں کی پہچان سنی ولد میلاپ سنگھ،سچن ولد نریش کمار، سنجنا دیوی دختر بھارت راج ، سیجل دختر بھارت راج اور پنجاب سنگھ کے بطور کی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں