0

ڈوڈہ سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی

جموں،26اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں جمعرات کے روز پیش آئے ایک سڑک حادثے میں چھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح بٹوٹ کشتواڑ شاہراہ پر مسافر بردار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں