0

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ 2 افراد جاں بحق

جموں،05نومبر(یو این آئی)جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جگوٹ علاقے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام کو جگوٹ ڈوڈہ کے نزدیک ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے اس میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت رنجیت پریہار ولد شادی لال ساکن گوالٹ اور ساہل رالوال ولد دھرم سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں