0

ڈوڈہ: کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد :پولیس

جموں،11اکتوبر(یو این آئی) جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے دھار بدرواہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلا ع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بدرواہ کے جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیاجس دوران ایک کمین گاہ کا پتہ چلا ۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران کمین گاہ سے تین چینی پستول ، نو پستول میگزین اور 79پستول گولیوں کے راونڈ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں