0

ڈوڈہ کے بھلیسہ میں دو سگے بھائی نہانے کے دوران غرقاب

جموں،09جولائی: جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے بھلیسہ علاقے میں منگل کے روز دو سگے بھائی نہانے کے دوران ڈوب گئے اور بعد ازاں دونوں کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈوڈہ کے بھلیسہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب نہانے کے دوران دو کمسن بھائی نالہ میں ڈوب گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور کئی گھنٹوں کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔
متوفین کی شناخت ناصر حسین اور یاسر حسین کے بطور کی گئی ہے۔
دریں اثنا قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد پولیس نے لاشیں وارثین کے سپرد کیں۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں