0

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے روزگار، سماجی بہبود کے محکموں کا محکمانہ جائزہ لیا

سری نگر، 27 ستمبر ڈویژنل کمشنر کشمیر، وجے کمار بدھوڑی نے آج محکمہ روزگار اور سماجی بہبود کے محکمے کی اسکیموں، کی گئی سرگرمیوں، پروجیکٹوں کی عمل آوری اور مجموعی کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس جلاس میں ڈائریکٹرز کے ساتھ متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ نے اپنے محکمے کی ذمہ داریوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ایک تفصیلی پاورپوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی جس میں انہوں نے جاب فیئرز کے انعقاد، ملازمت کے متلاشیوں اور ملازمت فراہم کرنے والوں کے درمیان انٹرفیس کے قیام، رجسٹرڈ بیروزگار نوجوانوں کو ایس ایم ایس کی اطلاع دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ میں کیرئیر کاؤنسلنگ، ہنر سکھانے والے کورسز کا تعارف، یو ٹی میں بے روزگاری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر، ڈویژنل کمشنر نے ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ محکمانہ پورٹل کو قومی پورٹل کے ساتھ مربوط کریں۔ انہوں نے پورٹل پر ملازمتوں کی روزانہ اپ ڈیٹس اپ لوڈ کرنے کے لیے ایمپلائمنٹ سیل بنانے کی بھی ہدایت کی۔اس کے علاوہ، ڈویژنل کمشنر نے پورٹل پر ڈیٹا کی توثیق کرنے اور متعلقہ ایکٹ کی دفعات کے مطابق پرانی رجسٹریشنوں کو ڈی لسٹ کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے متعلقہ لوگوں کو پورٹل پر آدھار سے منسلک رجسٹریشن کرنے کی ہدایت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں