0

کرنا ہ میں دلدوز سڑک حادثہ،سومو گہری کھائی میں جا گری گاڑی میں سوار 4 افراد لقمہ اجل,جبکہ2بچوں اور کئی خواتین سمیت 10 دیگرزخمی

سری نگر31 اکتوبر ,کے این ایس سرحڈی ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ایک سومو گاڑی حادثے کی شکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میںسوار14میں سے4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 10دیگر زخمی ہوئے جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار کے مطابق منگل کے روزکرناہ کے نیتی ٹاپ گبرا میں ایک سومو گاڑی الٹنے سے چار مسافروں کی موت واقع ہوگئی ہے جبکہ کم سے کم 10دیگر زخمی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرناہ کے علاقے گبرہ میں نیتی ٹاپ کے مقام پر سومو گاڑی ڈارئیور کے قابو سے با ہر ہو کر سڑک سے پھسل گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیا شروع کیں اور زخمیوں کو نکالا۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے سب ضلع اسپتال ٹنگڈار منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثنااس، حادثہ کے بعد پورے علاقے میں غم و اندوہ کی لہر دوڈ گئی۔اس دوران مرنے والوں کی شناخت سعدہ بانودختر ولی محمد اعوان ساکن نواگبرا (22 سال)،محمد سعید رائنا ولد مرحوم ابرحمن آ نواگبرا (55 سال). رضیہ، دختر منظور احمد، ساکن نواگبرا (18 سال)، نصرت بیگم زوجہ محمد ادریس بغیر ساکن نوگبرا 35 سال کے بطور ہوئی جبکہ زخمیوں میں ریاض احمد ۔محمد اسماعیل چیچی ، ڈرائیور محمد رفیع ،منظور احمد اعوان محمد فاروق ،شاہینہ بیگم امجد ملک،سرجیلہ بیگم، امجد ملک، ادیب امجد،محمد انیس شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں