0

کرگل میں بارودی شیل کو ناکارہ بنا دیا گیا

سری نگر،05جولائی: لداخ یونین ٹریٹری کے کرگل ضلع میں ہسپتال کے احاطے سے ایک شیل برآمد ہوا جس کو بعدازاں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز ضلع ہسپتال کرگل میں کام کے دوران ایک شیل برآمد ہوا ۔
اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی۔
ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے اس شیل کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں