جموں18جنوری(یو این آئی)جموں وکشمیر پولیس نے کشتواڑ ضلع میں سرگرم چار دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے کر لوگوں سے اس ضمن میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ پولیس نے ہفتے کے روز چار سرگرم دہشت گردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کو پانچ لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی کہ جو کوئی بھی سرگرم چار دہشت گردوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرئے گا اس کو پانچ لاکھ روپیہ کا انعام دیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ کشتواڑ کی اہم شاہراوں اور بازاروں میں مذکورہ چار دہشت گردوں کی تصاویر چسپاں کی گئیں ہیں۔