0

کشمیری نوجوانوں نے جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ انتخابی حصہ لینے کا عہدکیا

سرینگر ۔ 9؍ اگست۔ ایم این این۔ کشمیر کے سیکڑوں نوجوان بے مثال جوش و جذبے کے ساتھ اکٹھے ہوئے اور ووٹ کی اہمیت کو بڑھاوا دیتے ہوئے اور جمہوریت میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ طلباء نے سویپ کے تحت کئی پروگراموں میں حصہ لیا جیسے ایس کے آئی سی سی میں ’’ رن فار ڈیموکریسی‘‘ ، سائیکل ریلی اور شکارا ریلی۔ان سویپ سرگرمیوں کا افتتاح ہندوستان کے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے الیکشن کمشنروں گیانش کمار اور ڈاکٹر ایس ایس سندھو کے ساتھ کیا۔سی ای سی نے ووٹر بیداری اور اندراج کے ایک حصے کے طور پر الیکشن کمشنرز کے ساتھ سائیکل ریلی کی قیادت کی۔ الیکشن کمیشن فی الحال جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں کی دوسری خصوصی سمری نظر ثانی کر رہا ہے۔اس تقریب میں چیف سکریٹری اتل ڈولو، چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے پی کے پول، ڈی ای او سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔جمہوریت کے وژن سے روشناس لڑکوں اور لڑکیوں دونوں نے ان تینوں تقریبات میں زبردست شرکت کا مظاہرہ کیا جس نے ڈل جھیل کے ایس کے آئی سی سی اور بیک واٹرس کو جمہوریت کی رونقوں اور ذائقوں سے جگمگا دیا۔ ہر پیڈل کے ساتھ، انہوں نے جمہوری عمل میں حصہ لینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر نوجوانوں نے ’’وی آر پراوڈ ووٹرز‘‘ کے نعرے لگائے اور وادی میں جمہوریت کے سفیر بننے کا عہد کیا۔ اس سے جمہوری عمل میں ان کے اعتماد اور جمہوریت کو مضبوط بنانے، اپنے دوستوں، ساتھیوں، ہم جماعتوں اور عام لوگوں کو انتخابی شرکت کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے عزم کو واضح کیا گیا۔اعلیٰ جذبہ رکھنے والے اہل نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے اپنے اپنے علاقوں کی ووٹر لسٹوں میں اپنا اندراج کرنے اور اپنے ہم عمر گروپوں کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چیف الیکشن اور الیکشن کمشنروں نے جمہوریت کے پیغام کو پھیلانے اور حق رائے دہی کے قیمتی حق کے استعمال کی اہمیت پر شرکاء کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں