0

کشمیر ایک بار پھر زمین پرجنت بننے کے راہ پر گامزن۔ وزیر داخلہ نتیانند رائے

گاندربل، 20 اکتوبر ۔ ایم این این۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے جمعہ کو کہا کہ کشمیر ایک بار پھر زمین پر جنت بننے کے راستے پر گامزن ہے۔”وزیر اعظم نریندر مودی کی قابل قیادت میں، ان کی کابینہ اور کشمیری عوام کے تعاون نے کشمیر کو ایک بار پھر جنت کی راہ پر چلنے کے قابل بنایا ہے۔ جموں و کشمیر کے یو ٹی میں پچھلے تین چار سالوں سے بڑے پیمانے پر تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ ترقیاتی سرگرمیاں جاری ہیں، سڑکیں، عمارتیں، پل، ہسپتال، اسکول تیز رفتاری سے بنائے جارہے ہیں۔ یہ سب کچھ پی ایم مودی کی قیادت میں ہوا۔وزیر داخلہ نتیا نند رائے نے وسطی کشمیر کے گاندربل میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر جو کسی نظر بد کا شکار تھا اور بھٹک گیا تھا اب وزیر اعظم نریندر مودی کی لگن اور کوششوں کی وجہ سے نئی صبح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کشمیر امن کا مظہر ہے اور نہ صرف ترقی کی راہ پر گامزن ہے بلکہ اس پر دوڑ رہا ہے۔ کشمیر ایک بار پھر زمین پر جنت بن گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں