0

کشمیر بین الاقوامی میراتھن: 2 ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

سری نگر،19 اکتوبر :وادی کشمیر میں پہلی بار منعقد ہونے والے ایک میگا انٹرنیشنل میراتھن میں 2 ہزار کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں 59 غیر ملکی بین الاقوامی کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ کھلاڑی کل یعنی اتوار کو 42 کلومیٹر کی مکمل میراتھن اور 21 کلومیٹر کی (ہاف) نصف میراتھن دوڑیں گے۔
محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر راجا یعقوب فاروق نے ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ کشمیر میں پہلی بار میراتھن کے لئے 2 ہزار سے زیادہ رجسٹریشنز ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا: ’اس میراتھن میں 29 یونین ٹریٹریوں اور 13 ملکوں سے وابستہ کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور کل سے شروع ہونے والے مکمل اور نصف میراتھن میں 59 غیر ملکی بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں‘۔ان کا کہنا ہے کہ اس میراتھن میں تیس سے پنتیس کشمیری کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
موصوف ڈائریکٹر نے کہا: ’اس میراتھن سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ کشمیر ایک پر امن جگہ ہے اور یہ سب کھلاڑی یہ پیغام بھیجیں گے کہ کشمیر ایسی جگہ ہے جہاں بین الاقوامی سطح کے ایونٹس کی میزبانی کی جا سکتی ہے‘۔انہوں نے کہا: ’ہم اپنے کھانے، پیپر ماشی، پشمینہ اور دیگر چیزوں کی نمائش کریں گے اور یہ تمام کھلاڑی ہمارے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ میراتھن کو پولو ویو سری نگر سے کل صبح 6:15 بجے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں