0

کشمیر صوبہ میں امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے چنگنگ اسکارڈ مکمل طورپرغائب

مہنگا ئی میں مسلسل اضافہ قوت خرید جواب دے گئی لوگوں کو مشکلات کاسامنا

سرینگر;14اکتوبر;اے پی آئیکشمیر وادی میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے سبزیوں پھل فروٹ کے نرخ میں اضافہ امورصارفین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے چکنگ اسکارڈ غائب میرٹھ ناموں کی افادیت بے معنیٰ ۔ سے پی آئی نیوز کے مطابق عوامی حلقوں نے ا س بات پرحیرانگی کا اظہارکیاہے کہ کشمیروادی میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے اورمرکزی سرکار کی جانب سے مہنگائی میں کمی آنے کے اعلان کے باوجود وادی کے طول ارض میں کھانے پینے کی اشیاء سبزیوں پھل فروٹ اور دیگرسامان کی قیمتیں آسمان کوچھورہی ہے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق گوشت،بوئلرمرغ کی قیمتوں کومقررکرنے میں امورصارفین عوامی تقسیم کار محکمہ نے پہلے ہی ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں تاہم کھانے پینے سبزیوں اور دیگرسامان کے نرخ مقررکرنے کا اب بھی محکمہ کواختیارتھا جس سے وہ بروئے کار نہیں لارہے ہین ،بلکہ ناجائزمنافہ خوروں میں چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ ازخودہی سبزیوں ،پھل فروٹ کانرخ مقررکرکے سرکار سے یہ اختیار بھی چھین لے ۔ عوامی حلقوں کے مطابق پہلی بار وادی کشمیر میں انگو رچار سوحساب سے فروخت ہورہاہے کیلے 140رو پے فی درجن سنگترے عوام کی قوت خرید سے باہراور اسی طرح سبزیوں کانرخ ہردن سورج طلوع ہونے کے بعد تبدیل ہورہاہے پالک ایک سو روپے مٹرستر روپے کے حساب سے فروخت ہورہاہے بوئلرمرغوں کاکوئی حساب نہیں ۔ عوامی حلقوں کے مطابق جہاں ایک طرف کھانے پینے کاسامان منہ مانگی قیمت کے عوض فروخت ہورہاہے وہی ریڈی میڈ گارمنٹس، جوتافروش، ہاورڈویئرسامان فروخت کرنے والے عوام کولوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوٹ رہے ہے تعمیراتی سامان کابھی کوئی نرخ مقررنہیں کیاہے بلکہ عوام کو اینٹ بٹ مالکان ریت، بولڈ رباجری فروخت کرنے والے د ددو ہاتھوں لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑرہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کے مطابق کھانے پینے کے سامان کی قیمتوں کو اعتدال پررکھنے کے لئے کبھی امورصافین عوامی تقسیم کاری محکمہ کے چکنگ اسکارڈ بازاروں کارُخ کرتے تھے تاہم اب وہ صرف عیدالا اضحی عیدالفطر یادس محرم کوہی بازاروں کارُخ کیاکرتے ہے ۔ چکنگ اسکارڈوں کے غائب ہونے سے ناجائز منافہ خوروں کے حوصلے آسمان کوچھورہے ہے او ران کی من مانیاں وادی کے طول ارض میں جاری ہے جسکے نتیجے میں عوام کوسزابگھتنا پڑہی ہیں ۔ عوامی حلقوں ے جموں و کشمیرکے ایل جی منوج سنہا چیف سیکریٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا صوبائی کمشنر ڈی آربدرویاسے مطالبہ کیاکھانے پینے کی اشیاء تعمیراتی سامان کے نرخ مقررکئے جائے بازاروں کومعائنہ کیاجائے اور ناجائز منافہ خوروں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں