0

کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

سری نگر، 10 اگست : ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کے اوقات کار ایک بار پھر تبدیل کر دئے ہیں۔
بتادیں کہ شدید گرمی کے پیش نظر وادی کشمیر میں اسکولوں کے اوقات کار 23 جولائی کو تبدیل کر دئے گئے تھے اور 10 اگست تک کشمیر کے تمام اسکولوں کے اوقات کار صبح 8 بجے سے دن کے ایک بجے تک مقرر کیا گیا تھا۔
متعلقہ محکمے کی طرف سے ہفتے کو جاری ایک حکمنامے کے مطابق سری نگر کے میونسپل حدود میں آنے والے اسکول صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جبکہ میونسپل حدود سے باہر آنے والے اسکول صبح 10 بجے سے 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
حکمنامے کے مطابق یہ نئے اوقات کار 12 اگست یعنی پیر سے نافذ العمل ہوں گے۔
حکمنامے میں تمام متعلقہ اداروں سے نئے اوقات کار پر سختی سے عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں