0

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

سری نگر، 2 جولائی : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 2 اور 3 جولائی کو موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں جموں وکشمیر کے بیشتر مقامات پر 4 سے 6 جولائی تک رک رک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران کہیں کہیں بھاری بارشوں کا بھی امکان ہے۔
محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں 4 سے 6 جولائی تک خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے، مٹی کے تودے اور پتھر کھسک آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر پانی جمع ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چبویس گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 0.4 ملی میٹر اور کپوارہ میں 0.5 ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے۔
وادی میں شبانہ درجہ حرارت بھی بدستور معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت22.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت16.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے5.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جو معمول سے4.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارد ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت20.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں