0

کشمیر میں جنمے وکرمامصری کی بطورسیکریٹری خارجہ تقرری

1989بیچ کے IFSآفیسر15 جولائی کو عہدہ سنبھالیں گے
سری نگر:۹۲، جون:جے کے این ایس : کشمیر میں پیدا ہونے والے1989بیچ کے IFSآفیسر وکرما مصری کو ونے موہن کواترا کی جگہ ہندوستان کا نیا سیکریٹری خارجہ نامزد کیا گیا ہے، جنھیں مارچ میں 6 ماہ کی توسیع ملی تھی۔جے کے این ایس کے مطابق پرسنل منسٹری کے ایک سرکاری حکم کے مطابق، وکر مامصری، جو 1989 بیچ کے انڈین فارین سروسIFS افسر ہیں، 15 جولائی کو اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔ وکرم مصری کا ایک ممتاز کیریئر رہا ہے، جنہوں نے اہم مناصب اور اہم کرداروں میں خدمات انجام دیں۔ جیسے ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر، چین، اسپین اور میانمار میں سفیر اور متعدد وزرائے اعظم کے وہ پرائیویٹ سکریٹری رہے ہیں۔ان کے وسیع تجربے میں یورو پ، افریقہ، ایشیا اور شمالی امریکہ میں اہم پوسٹنگ شامل ہیں۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے وکرما مصری کے نئے منصب کو منظوری دے دی، جس میں نائبNSA کے طور پر ان کی مدت ملازمت میں کمی بھی شامل ہے۔ ان کے کیریئر کی یادگاروں میں جنوری 2019 سے دسمبر2021 تک چین میں بطور سفیر ان کی مدت ملازمت اور یکم جنوری 2022 سے شروع ہونے والے نائب قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر ان کی خدمات شامل ہیں۔ مصری کا وسیع سفارتی پس منظر اور وزارت خارجہ اور وزیر اعظم کے دفتر میں قائدانہ کردار انہیں اس اہم عہدے کے لیے ایک انتہائی تجربہ کار اہلکار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں