0

کشمیر میں شری امرناتھ جی یاترا با قاعدہ شروع، پہلا جتھا پوتر گھپا کی طرف روانہ

سری نگر، 29 جون :وادی کشمیر میں ہفتے کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بالتل بیس کیمپ اور جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ننون پہلگام بیس کیمپ سے یاتریوں کے 3 ہزار 8 سو 80 فٹ کی بلندی پر واقع پوتر گھپا کی طرف پیدل سفر کرنے اختیار کرنے سے یاترا کا باقاعدہ آغاز ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شری امرناتھ جی یاترا ہفتے کی صبح بالتل اور ننون پہلگام بیس کیمپوں سے با قاعدہ شروع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بیس کیمپوں پر متعلقہ ضلع مجسٹریٹوں نے یاتریوں کو جھنڈی دکھا کر پوتر گھپا کی طرف روانہ کیا۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کی صبح 4 ہزار 6 سو 3 یاتریوں کے پہلے جتھے کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کے لئے روانہ کیا تھا۔

وادی میں انتظامیہ، سول سوسائٹی تنظمیوں، تجارتی یونیوں اور عام لوگوں نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔یاترا کو تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتطامات کئے گئے ہیں۔ جہاں یاتریوں کو تمام سہولیات و خدمات بہم پہنچانے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کا بھی فقید المثال بند وبست کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یاترا روٹوں پر قریب 800 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں سیکورٹی فورسز کی 500 اضافی کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ہر کمپنی کم از کم ایک سو اہلکاروں پر مشتمل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 52 دنوں پر محیط یہ یاترا 19 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں