0

کشمیر میں عید الضحیٰ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر، 12 جون (یو این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں عید الضحیٰ کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ڈائریکٹر مختار احمد نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 18 جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران 13 اور 14 جون کے درمیان کمزور مغربی ہوائوں کے داخل ہونے کے امکانات ہیں جس کے نتیجے میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں عید الضحیٰ کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
موصو ڈائریکٹر نے بتایا کہ بعد ازاں 19 سے 21 جون تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 13 جون کو درجہ حرارت میں گراوٹ متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں خطے میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے اور پہاڑی اضلاع میں بھی موسم خشک و گرم رہ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں