0

کشمیر میں موسم میں بتدریج بہتری، کسانوں سے فصل کٹائی دوبارہ شروع کرنے کی صلاح

سری نگر، 27 ستمبر : وادی کشمیر میں برف وباراں کے مختصر مرحلے کے بعد موسم بتدریج بہتر ہو رہا ہے اور اس دوران کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں فصل کٹائی اور دیگر کام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 28 ستمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 ستمبر سے6 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے سے کہا ہے کہ وہ اپنے کھیت کھلیانوں میں فصل کٹائی اور دیگر کام دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔دریں اثنا ناساز گار موسمی صورتحال کے باوجود وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جہاں کے افروٹ علاقے میں گذشتہ روز سیزن کی پہلی برف باری ہوئی، میں کم سے کم درجہ حرارت6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت9.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے4.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں