29

کشمیر کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے کام ہنگامی بنیادوں پر جاری

شمالی ریلوئے نے بانہال سے کھاری اسٹیشن تک کامیاب ٹرائل چلائی ، سروس جلد بحال ہونے کی امید
سرینگر /27اگست
کشمیر کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے جہاں کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے وہیں شمالی ریلوئے نے بانہال سے کھاری اسٹیشن تک کامیاب ٹرائل چلائی ہے ۔ شمالی ریلوئے کے سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹر ا بانہال سیکشن پر بانہال اور کھاری ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس جلد ہی شروع کی جائےگی ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر وادی کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے شمالی ریلوئے کی کوششیں جاری ہے ۔ ادھم پور ،سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے 111کلومیٹر طویل کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال ریلوے اسٹیشن کو رام بن ضلع کے کھاری ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والی 8.5کلومیٹر لمبی ٹرین ٹنل T-74پر پہلا ٹرائل چلایا گیا۔ معلوم ہو اہے کہ اس سکشن پر کامیابی سے آزمائشی ٹرائل چلائی گئی اور اس مرحلہ پر جلد ہی ریل سروس بحال کر دی جائے گی ۔ شمالی ریلوئے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال اور کھاری ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے کیونکہ ٹریک اور ریلوے اسٹیشن کھاری پر تمام کام مکمل ہو چکے ہیں اور ایک ٹرائل بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس سکشن پر جلد ہی ریلوئے سروس شروع کی جائے گی جس کے بعد جو باقی پڑا ہوا ہے اس پر بھی ریل سروس شروع کرکے جلد ہی اس کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت اسلام جو ضلع میں قومی پروجیکٹوں کے جاری کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں نے اس سکشن کی کامیابی کو بڑی پیشرفت سے تعبیر کیا ہے ۔ خیال رہے کہ جولائی کے شروع میںجنرل منیجر ناردرن ریلوے شوبھان چودھری نے دیگر سینئر افسران کے ساتھ سنگلدان اور بانہال کا دورہ کیا اور یو ایس بی آر ایل پروجیکٹ کے بانہال کٹرا سیکشن پر جاری کاموں کی پیش رفت کا معائنہ کیا۔انہوں نے کھاری بانہال سیکشن کا بھی معائنہ کیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں