0

کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے پی جی پروگرام کے طلبہ کےلئےتدریسی عمل ابھی تک شروع نہیں کیا گیا ۔ طلبہ کی اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل

سرینگر;23اکتوبر;وی او آئی;کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے پی جی پروگراموں کے تحت داخلہ لینے والے طلبہ کےلئے تدریسی کلاسوں کی شروعات ابھی تک نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے طلبہ سخت ذہنی پریشانیوں میں مبتلاء ہوچکے ہیں کیونکہ پہلے سمسٹر کا امتحان اگلے ماہ نومبر کو لئے جانے والے ہیں تاہم طلبہ نے کوئی بھی کلاس نہیں دیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق رواں تعلیمی سال کے تحت جن طلبہ نے سی یو ای ٹی کے تحت انٹرنس دیکر مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لیا جن میں کلسٹر یونیورسٹی سرینگر بھی شامل ہے تاہم کلسٹر یونیورسٹی کی جانب سے ابھی تک ان طلبہ کےلئے منسلک کالجوں میں تدریسی کلاسوں کی شروعات نہیں کی گئی ہے ۔ طلبہ نے شکایت کی ہے کہ طلبہ کو جان بوجھ کر کلاسوں سے دور رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کئی بار امر سنگھ کالج گئے اور متعلقین سے بات کی تاہم ہر بار یہ کہا جارہا ہے کہ کل یا پرسوں کلاس دیئے جائیں گے لیکن آج تک ایک بھی کلاس منعقد نہیں ہوا ۔ طلبہ کے مطابق اگلے ماہ سے فسٹ سمسٹر کےلئے امتحانات منعقد کئے جائیں گے لیکن طالب علموں کو کلاس میں تعلیم نہیں دی جارہی ہے ۔ ا نہوں نے بتایا کہ طالب علموں نے کتابیں بھی حاصل کرلی لیکن کلاسوں سے محروم ہیں ۔ اس دوران طالب علموں نے متعلقہ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور طلبہ کےلئے ریگولیر بنیادوں پر تدریسی عمل شروع کروائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں