0

کولگام میں آتشزدگی، دو رہائشی مکان اور دو گائو خانے خاکستر

سری نگر، 23 ستمبر : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے اشموجی علاقے میں آگ کی ایک واردات دو رہائشی مکان اور دو گائو خانے خاکستر ہوگئے۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ کولگام کے اشموجی علاقے میں اتوار کی رات گئے ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واردات میں دو منزلہ دو رہائشی مکان اور دو گائو خانے خاکستر ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو قابو میں کر لیا۔
تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دریں اثنا آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں