0

کولگام میں ایک اور انکائونٹر شروع

سری نگر، 6 جولائی : جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چنگام فرسل گائوں میں ہفتے کی دوپہر کو سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکائونٹر چھڑ گیا۔
بتادیں کہ یہ اس ضلع میں ہفتے کو چھڑنے والا دوسرا انکائونٹر ہے۔
قبل ازیں کولگام کے مدر گام گائوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ایک سیکورٹی افسر کے مطابق اس انکائونٹر کے دوران ایک فوجی جوان جاں بحق ہوا جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘ضلع کولگام کے فرسل علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا’۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور پولیس کام پر لگے ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں