0

کلگام میں تصادم

سری نگر، 04 اکتوبر: جنوبی کشمیر کے کلگام ضلع کے کجر علاقے میں بدھ کو دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے X (سابقہ ​​ٹویٹر) پر اس کی اطلاع دی ۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے کجر کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔مذید تفصیلات کا انتظار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں