سری نگر02 ستمبر:جنوبی ضلع کولگام کے لائیسو گڈر علاقے میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں چار سالہ بچی اریگیشن کنال میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گئی ۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح کولگام کے لائیسو گاوں میں اس وقت کہرام مچ گیا جب تین سالہ زائرہ امتیاز کنال میں ڈوب گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے بچی کو کنال سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی
0