0

کٹھوعہ حملہ :این آئی اے کی ٹیم نے جائے وقوع کا معائنہ کیا

جموں،09جولائی:قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کے روز کٹھوعہ کا دورہ کیا اور اس جگہ کا معائنہ کیا جہاں پیر کی سہ پہر ملی ٹینٹوں نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔
معلوم ہوا ہے پولیس سربراہ آرآر سوین اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں آنند جین ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے مچھیڈ علاقے میں فوجی گاڑی پر ہوئے حملے کے بعد تحقیقاتی ایجنسیوں نے بڑے پیمانے پر تفتیش شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سینئر آفیسران نے عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ این آئی اے کی ٹیم تحقیقات میں جموں وکشمیر پولیس کی مدد کرئے گی۔
فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچ گئی وہاں پر اہم ثبوت اکھٹے کئے۔

یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں