0

کٹھوعہ کے نوجوان کی موت کامعاملہ: ضلع مجسٹریٹ نے دیامجسٹریل انکوائری کا حکم

سرینگر:۶،فروری : ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ نے بلاﺅرکے ایک نوجوان مکھن کی موت کی وجہ معلوم کرنے کےلئے مجسٹریٹ انکوائری کا حکم دیا ہے،اور انیل کمارجے کے اے ایس کو انکوائری مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ کے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ مکھن ولد مریدساکنہ بلاﺅرکی موت کا معاملہ اُن(ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ ) کی نوٹس میں آیا ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مجسٹریل انکوائری کی ضرورت ہے۔لہذا، انیل کمارجے کے اے ایس، تحصیلدار لوہائی ملہار کو انکوائری مجسٹریٹ کے طور پر انکوائری کرنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔حکم نامے میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ انکوائری مجسٹریٹ تمام متعلقہ افراد کے بیانات لے کر اور متعلقہ قواعد کے تحت تمام مطلوبہ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے 5دن کے اندر رپورٹ پیش کرے۔ اس دوران معلوم ہواکہ ڈی آئی جی JSK رینج بلاﺅر میں مذکورہ بالا شخص کی موت کی انکوائری کریں گے۔اس سلسلے میں آئی جی پی جموں نے ڈی آئی جی JSK رینج کو بلاور میں ایک شخص کی موت کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔مکھن ولد مریدساکنہ سلی ضلع بلاور نامی شخص کی موت (خودکشی سے) کے سلسلے میں، یہاں ایک فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کا حکم دیا گیا ہے جو شری شیو کمار،ڈی آئی جی JSK رینج کریں گے۔آرڈر میں مزید کہاگیاہے کہ انکوائری آفیسر 10 دن میں اپنے نتائج پیش کرےں گے۔ قبل ازیں جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوجوان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں