0

کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا: فوج

سری نگر، 26 اکتوبر (یو این آئی) فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں فوج اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔
فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹلی جنس ایجنسیوں نے 26 اکتوبر 2023 کو کپوارہ میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران مستعد جوانوں نے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں