0

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری آپریشن کے دوران 2 در انداز جاں بحق:پولیس

سری نگر، 30 ستمبر :پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری ایک آپریشن کے دوران دو در انداز جاں بحق جبکہ جائے انکاؤنٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بر کیا گیا ہے۔کپوارہ پولیس نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘کپوارہ پولیس کی طرف سے فراہم کردہ ایک اطلاع پر مڑھل سیکٹر کے کم کادی علاقے میں فوج اور پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران اب تک دو در اندازی کرنے والیملی ٹنٹ مارے گئے’۔پوسٹ میں کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔پولیس نے ایک اور پوسٹ میں کہا: ‘جائے انکاؤنٹر سے اب تک 2 اے کے رائفلیں، 4 اے کے میگزین، 90 آر ڈی ایس، 1 پاکستانی پستول، 1 پوچ اور پاکستانی کرنسی کے 21 سو روپیے بر آمد کئے گئے’۔یو این آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں