0

کپوارہ کے کرال پورہ علاقے میں مشتبہ شئی بر آمد، ناکارہ بنا دی گئی

سری نگر، 13 اکتوبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرال گنڈ علاقے میں فوج نے جمعہ کی صبح ایک مشتبہ شئی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے کرال گنڈ علاقے کے گنا پورہ گائوں میں جمعہ کی صبح فوج کی روڈ اوپنگ پارٹی نے ایک مشتبہ شئی پائی۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد بارہمولہ – ہندوارہ شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے جائے موقع پر پہنچ کر اس شئی کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی بحال کر دی گئی۔

تاہم فی الوقت یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا کہ آئی ای ڈی تھی یا کوئی دوسری چیز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں