0

کھٹوعہ میں فوجی جوان نے مبینہ طور پراہلیہ کاگلہ دبا کراسے قتل کر دیا

.
سانبہ میں میاں بیوی نے خود کشی کی کوشش کی اہلیہ لقمہ اجل شوہر موت وحیات کی کشمکش میں
سرینگر/29/اکتوبر/اے پی آئی کھٹوعہ کے مضافاتی علاقے میں فوجی جوان نے مبینہ طور پراپنی بیوی کاگلہ دباکر اس سے قتل کردیا،سانبہ کے مضافاتی علاقے میں میاں بیوی نے خودکشی کرنے کی کوشش کی شوہرجموں میڈیکل کالج میں موت حیات کی کشمکش میں ممبتلابیوی زندگی کی جنگ ہار گئی۔اے پی آئی نیوز کے مطابق کھٹوعہ کے مضافاتی علاقے میں اس وقت سنسنی کوماحول پھیل گیا جب ایک فوجی جوان بپندر سنگھ اور اسکی بیوی کے مابین کسی بات پر َان بن ہوئی شوہر اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور اسکاگلہ دبادیاجس سے ا سکی موت واقع ہوئی۔فوجی جوان نے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم لوگوں نے اسے ناکام بنادیااور اس سلسلے میں پولیس کوجانکاری فراہم کی۔باخبر زررائع کے مطابق فوجی جوان چھٹی پرآ یاتھا میاں بیوی کے مابین اکثر وبیشتر توُں توُں میں میں شروع ہوجاتی تھی اور کئی لوگوں کامانناہے کہ مزکورہ فوجی جوان کاکسی کااور خاتون کے ساتھ تعلقات تھے جس اس کی اہلیہ برداشت نہیں کررہی تھی۔اپنی ماشوقہ کی قربت حاصل کرنے کے لئے فوجی جوان نے بیوی کاگلہ دباکر اس سے مبینہ طور پرقتل کردیاتاہم اب پولیس نے اس سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ادھرریوسانبہ کے علاقے میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر 33سالہ بابو رام اور ان کی اہلیہ سنیتا نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پرزہریلی شئے نوش کی جسے دونوں میاں بیوی کی حالت متغیرہوئی اگرچہ انہیں اسپتال پہنچایاگیا خاتون راستے میں ہی دم توڑگئی،جبکہ ان کاشوہر اسپتال میں موت حیات کی کشمکش میں مبتلاہے۔پولیس نے اس بات کی تصدیق کی کہ میاں بیوی نے زہریلی شئے کن وجوہات کی بناء پرنوش کی اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی اپنے پیچھے چار بچے چھوڑگئے علاقے کے لوگوں میں اس واقعے سے رنج وغم کی لہردوڑ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں